ڈیجیٹل انقلاب

ڈیجیٹل انقلاب
اگر دیکھا جائے تو ماضی قریب میں جتنے بھی بڑے بڑے معاشی انقلاب آئے ہیں وہ ڈیجیٹل اور آن لائن فیلڈ کے ہیں جیسے گوگل/ یوٹیوب/ فیس بک/ واٹس اپ/ امازون/ ای بے/ علی بابا/ پے پال/ پائیونیر/ لنکڈان/ اپ ورک/ فائیور/پلے سٹور/ اوبر/ کریم / ٹیوٹر/ سٹارلنک وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ان میں سے کسی بھی ایک کمپنی کی ڈیلی، ماہانہ اور سالانہ ریونیو، انکم، شئیر، گروتھنگ، رینکنگ اور قیمت چیک کریں تو عقل حیران ہوجاتی ہے کہ ٹیکنالوجی نے کیسی کیسی آسانیاں پیدا کر کے معاشی طور پر کتنا بڑا انقلاب برپا کیا ہوا ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میںٹیکنالوجی کہاں سے کہاں پہنچنے والی ہے۔۔۔
دنیا کچھ سالوں میں ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعے انسان کے لئے کتنی آسانیاں اور سہولیات پیدا کر چکی ہے اور انکم کے کتنے اچھے ذرائع اور سکوپ کر چکی ہے ، گھر بیٹھے اچھی انکم، سب کچھ ایک کال اور میسج کی دوری پر موجود ہے، ہارڈ ورک سے سمارٹ ورک اور سخت مشقت و محنت کے مقابلے میں آسانیاں اور سہولیات کی دوڑ۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
اگر آپ بھی قابل ہیں تو
آن لائن فیلڈ میں جس کے پاس یونیک اور منفرد آئیڈیا ہے، لوگوں کی ضرورت اور ٹرینڈ کے مطابق کچھ نئی چیز ہے تو وہ ضرور بہ ضرور کامیاب ہوا ہے اور آئندہ کے لئے بھی ضرور کامیاب ہوگا۔۔۔
آپ تعلیم یافتہ، پڑھے لکھے اور قابل باصلاحیت ہیں تو اپنی انفرادیت اور کریٹیویٹی کو ڈیجیٹل فیلڈ میں گروتھ کریں،ڈیجیٹل فیلڈ میں آپ کی قابلیت، صلاحیت اور علم کے مطابق بہت سکوپ اور جگہ ہے۔۔۔
اگر آپ کے پاس کوئی منفرد اور یونیک آئیڈیا ہے، لوگوں کی ضروریات، مانگ اور طلب کو سمجھتے ہیں تو اس پر سٹڈی کریں، اس فیلڈ کے بارے میں بھرپور پلاننگ کریں، آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں اور کسی ایک پوائنٹ کو مضبوطی سے تھام لیں۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
یاد رکھیں
آن لائن سروسز میں کتنی زبردست انکم اور فوائد ہیں یہ وہی لوگ جانتے ہیں جو اس فیلڈ سے وابستہ ہیں ،آن لائن فیلڈ میں کوئی بھی سروس دیں اس کی ڈیمانڈ اور سکوپ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔۔۔
آن لائن فیلڈ سے وابسطہ افراد کتنی آسانی اور سہولت کے ساتھ کتنی زبردست انکم حاصل کر رہے ہیں یہ ہماری سوچ سے کہیں زیادہے، آپ تعلیم یافتہ ہیں اور ڈیجیٹل فیلڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آن لائن سروسز اور ورک کی فیلڈ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی زندگی تبدیل کر سکتی ہے۔۔۔
اگر آپ ڈیجیٹل مائنڈ رکھتے ہیں تخلیقی اور کریوٹیو ذہن ہے تو یقین کریں کہ آپ کے لئے ڈیجیٹل فیلڈ سے بہتر کچھ بھی نہیں، کوئی ایک ڈیجیٹل اپنے لئے منتخب کریں، اس فیلڈ کو خوب سمجھیں، اس کے مطابق سکل سیکھ کر آن لائن سروس دیں ، عمر بھر یہ فیلڈ آپ کو اور آپ کی اولاد کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔

Leave a Comment