نوجوانوں کے لئے موٹیویشن

کراچی کے عبدالولی خان بھائی کی کامیابی کی داستان بہت سے نوجوانوں کے لئے موٹیویشن ہے
سکول کی تعلیم سے نابلد، بریانی پلاؤ بیچنے والے ایک نوجوان نے کمپیوٹر میں دلچسپی لی اور دن رات ایک کر کے ایسی محنت کی کہ دنیا کو حیران کر دیا۔۔۔ اپنی فیلڈ کے ساتھ محبت اور شوق کے ساتھ استقامت سے جڑے رہے اور پھر ترقی کی مثال قائم کر دی۔۔۔ بے سروسامانی اور کوئی بھی سہولت نہ ہونے کے باوجود بھی محنت کرتے رہے اپنے دوستوں سے کمپوٹر ادھار مانگ کر، نیٹ کیفوں میں جاکر سکل سیکھتے رہے اور کچھ عرصہ کی محنت و لگن نے انہیں ثمرات دئے آج ماشاء اللہ وہ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
ایسی بیسیوں مثالیں موجود ہیں کہ کئی ایسے نوجوانوں نے ڈیجیٹل فیلڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں جن کی تعلیم کا سن کا یقین نہیں آتا لیکن حقیقت یہی ہے۔۔۔ بہت سے نوجوان صلاحیت اور قابلیت کے لحاظ سے ٹیکنکل ہوتے ہیں اور ڈیجیٹل فیلڈ کو بہت جلد سمجھنے لگتے ہیں لہذا ایسے نوجوانوں کے لئے آن لائن فیلڈ کو سمجھنے میں زیادہ دقت پیش نہیں آتی اور بہت جلد اس فیلڈ کے اسرار و رموز اور ٹپس اینڈ ٹرکس کو سمجھ جاتے ہیں۔۔۔
اگر آپ کے پاس تعلیم اور ڈگری ہے تو یقین مانیں آپ دوسروں کی بہ نسبت زیادہ اچھی ترقی اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔ نوکری کے حصول کے لئے دن رات جوتے گھسانے، منت سماجت کرنے، رشوت اور شفارشوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اگر اپنی تعلیم و صلاحیت کو ڈیجیٹل فیلڈ میں استعمال کریں تو یقیناً آپ کامیابی کے جھنڈے گاڑھ سکتے ہیں۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
آپ کسی ڈیزائننگ مارکیٹ یا پرنٹنگ پریس مارکیٹ چلے جائیں وہاں کمپیوٹر پر بیٹھے ایسے کئی ڈیزائنر مل جائیں گے جن کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہوگی۔۔۔ مارکیٹ میں ایسے بیسیوں لوگ کمپیوٹر سکل کے ذریعے اچھی خاصی انکم کر رہے ہیں جن کی تعلیم مڈل یا میٹرک یا بالکل بھی نہیں ہے۔۔۔ڈیزائننگ کرنے والے، پرنٹنگ مشین آپریٹر، پینا فلیکس آپریٹر اور ڈیزائنگ آرڈر کرنے والے کافی تعداد میں لڑکے آپ کو ملیں گے جن کی تعلیم مڈل، یا میٹرک سے بھی کم ہوگی۔۔۔ اسی طرح اگر آپ مووی میکنگ سینٹرز جائیں تو وہاں آپ کو ایسے کافی ویڈیو ایڈیٹر ملیں گے جن کی تعلیمی صورتِ حال ایسی ہی ہوگی۔۔۔
گرافکس ڈیزائننگ،ویڈیو ایڈیٹنگ، اینمیشن، تھری ڈی، ٹوڈی، ویب ڈویلپمنٹ، ورڈ پریس، وائس اؤر اور اس جیسی کئی سکل ایسی ہیں جن میں زیادہ تعلیم کی خاص ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔ ٹول بیس جتنی بھی سکل ہیں ان کے لئے صرف کام کو سمجھنا اور کام کے طریقے کا جاننا ضروری ہوتا ہے مثلاً گرافکس ڈیزائننگ میں آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ کون سے ٹول سے کیا چیز بنتی ہے اور کون سی شیپ کس طرح بنے گی ۔۔۔
اسی طرح بہت سی فیلڈز ایسی ہیں جہاں صرف ذہن اور صلاحیت کام دیتی ہے جیسے آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سی کمپنیز فیکٹریوں اور ملوں میں مشینوں کے ایسے آپریٹر ملیں گے جن کی تعلیم بلکل بھی نہیں ہوگی۔۔۔ جیسے بہت سے نوجوان تعلیم سے بلکل نابلد ہوتے ہیں مگر موبائل بہت اچھے طریقے سے استعمال کرنا جانتے ہیں، ڈیجیٹل فیلڈ میں بھی یہی صورت حال ہے ایک بندہ اگر تعلیم نہ ہونے کے باوجود موبائل کا ماسٹر بن سکتا ہے تو یقیناً ایسا بندہ کمپیوٹر سے متعلق کسی بھی فیلڈ میں ماہر بن سکتا ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
اگر آپ کے پاس زیادہ تعلیم نہیں ہے یا بلکل بھی نہیں ہے لیکن آپ بھی آن لائن انکم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ٹول بیس کوئی سکل سیکھ کر عملی میدان میں آنا چاہئے۔۔۔ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے دل چھوٹا نہیں کرنا چاہئے اور ہمت نہیں ہارنی چاہئے اور احساس کمتری کا شکار تو بلکل بھی نہیں ہونا چاہئے۔۔۔ اگر آپ میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ، ہمت، شوق ، جذبہ اور لگن ہے تو آن لائن فیلڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتے ہیں تو آپ کوئی بھی ٹول بیس سکل سیکھ کر بہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔۔۔

Leave a Comment