موبائل اور بچوں کی تربیت

آج کا موضوع ہے موبائل اور بچوں کی تربیت۔

ایک 6 سال عمر کے بچے کو موبائل چلاتے دیکھ کر عقل دنگ رہ گئی۔۔۔ وہ بچہ کمال مہارت سے ہیوی گیمز کھیلتا ہے،یوٹیوب سے من پسند کارٹون سرچ کر کے دیکھتا ہے، اپنے اور فیملی کے فوٹو بہترین انداز میں ایڈٹ کرتا ہے، موبائل کے دیگر کئی فنکشنز بخوبی جانتا ہے۔آج کل چھوٹے چھوٹے بچے جس طرح مہارت سے موبائل چلاتے ہیں عقل حیران رہ جاتی ہے۔۔۔ جو چیز سمجھنے میں بڑوں کو وقت لگ جاتا ہے بچے وہی چیز بہت جلدی سیکھ جاتے ہیں۔۔۔
بچوں کے ہاتھ میں موبائل دیں وہ اسے آپریٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بہت فنکشنز کو خود سے ہی سیکھ لیتے ہیں۔۔۔ آج کل بچے موبائل میں بہت تیز ہیں کمال مہارت سے موبائل چلاتے ہیں اور اکثر ایپس اور فنکشنز کو بہترین طریقے سے چلانا جانتے ہیں۔۔۔
موجودہ اور آنے والا وقت جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہورہا ہے اور دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ہورہی ہے۔۔۔ موبائل اور گیجٹس انسانی زندگی پر مکمل حاوی ہیں انسان کا لگاؤ اور مصروفیات انہی گیجٹس کے ساتھ اٹیچ رہے گی۔آج کا موضوع ہے موبائل اور بچوں کی تربیت۔
بہت سے لوگوں کی روزی روٹی بھی انہیں گیجٹس کے ساتھ منسلک ہے اور نوجوان تیزی سے ڈیجیٹل فیلڈ میں شامل ہوکر اپنا مستقبل انہی گیجٹس سے منسلک کرنے کی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔بچے اور نوجوان ڈیجیٹل فیلڈ کو جلدی اور آسانی سے سمجھ لیتے ہیں اور بہت جلد ڈیجیٹل فیلڈ میں اپنا لوہا منوا لیتے ہیں۔۔۔یاد رکھیںآج کا موضوع ہے موبائل اور بچوں کی تربیت۔
آنے والا دور جس تیزی سے ڈیجیٹل ہورہا ہے ٹیکنالوجی جس تیزی سے اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے اس کے جس طرح بے شمار فوائد ہیں اتنی ہی پریشانی اور فکر والی بات بھی ہے۔جس طرح مثبت فوائد ہیں اسی طرح بہت سے نقصانات کا بھی خدشہ ہے۔۔۔ ڈیجیٹل فیلڈ کی گہرائی اور اغیار کی تیار کردہ غیر اخلاقی اشیاء اتنی تباہ کن اور نقصان دہ ہیں کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔آج کا موضوع ہے موبائل اور بچوں کی تربیت۔
اگر مناسب تربیت اور اخلاقی درس نہ دیا گیا تو نا چاہتے ہوئے بھی بچے اس دلدل میں پھنستے چلے جائیں گے اور یہ ایسی دلدل ہے جس سے نکلنے کا کوئی راستہ اور طریقہ نہیں ہے۔اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کوئی بہتر طریقہ اختیار کریں۔۔۔ انہیں گیم کی طرز پر دلچسپی کے ساتھ ساتھ کوئی ایک سکل سکھانے کی ترتیب بنائیں۔آج کا موضوع ہے موبائل اور بچوں کی تربیت۔

حتمی بات:

بچوں کا فضول بے کار وقت ضائع کرنے کے بجائے انہیں کوئی کارآمد سکل سکھائیں۔۔۔ انہیں دوستانہ انداز میں کسی ایک فیلڈ کو سلیکٹ کر کے اسی میں دل لگوائیں۔۔۔ جو بچے گیم کھیل سکتے ہیں موبائل اور کمپیوٹر چلانا جانتے ہیں وہ سکل بھی باآسانی سیکھ سکتے ہیں۔آج کل کا ماحول ایسا بن چکا ہے کہ ہر بچہ جوان موبائل اور دوسرے گیجٹس کے ساتھ مکمل اٹیچ ہے کسی صورت گیجٹس سے دور نہیں رہ سکتے اور نہ ہی آپ بچوں اور نوجوانوں کو اس سے دور رکھ سکتے ہیں،آج کا موضوع ہے موبائل اور بچوں کی تربیت۔
ایسے حالات میں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس پر پلان کیا جائے کہ کس طرح یہی گیجٹس بچوں اور نوجوانوں کے لئے فائدہ مند بن جائیں۔اللہ رب العزت سب کی اولاد کو نیک صالح بنائے، بچوں کو والدین کے لئے راحت کا سبب بنائے اور سب کے نصیب اچھے کرے آمین۔۔۔

Leave a Comment