ضروری نہیں کہ ہر بندہ بزنس ہی کرے

ضروری نہیں کہ ہر بندہ بزنس ہی کرے کیوں کہ بزنس کرنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں۔۔۔
لیکن ہر بندہ آن لائن یا فزیکل ڈیجیٹل سکلز سروسز دے کر بزنس سے کہیں زیادہ کما سکتا ہے۔۔۔
بزنس کے لئے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے، جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، مال کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
لیکن ڈیجیٹل سروسز میں فقط وقت دینا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا پھل کھانا ہے، جو جتنا قابل اور باصلاحیت ہوگا اس کی کامیابی کے چانس اتنے زیادہ ہوتے ہیں۔۔۔
اسی لئے دنیا کے ماہرین اور ڈیجیٹل فیلڈ کے لوگ زور دیتے ہیں اصرار کرتے ہیں کہ اگر آپ باصلاحیت ہیں، تعلیم یافتہ ہیں، ڈیجیٹل مائنڈ رکھتے ہیں، لیکن آپ کے پاس سرمایہ نہیں ہے تو آپ کو فزیکل بزنس کے بجائے آن لائن سروس میں قسمت آزمائی کرنی چاہئے۔۔۔
ہمارے اردگرد سینکڑوں مثالیں موجود ہیں کہ موجودہ دور میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل فیلڈ میں منفرد آئیڈیاز پر کام کر کے انقلاب لایا اور سینکڑوں بزنس کو اپنے ماتحت کر دیا۔۔۔
فری لانسنگ، ایفیلیٹ مارکیٹنگ، ای کامرس، اور ڈراپ شپنگ جیسے کئی آئیڈیاز ہیں جن پر دنیا بھر کے لاکھوں نوجوان آن لائن سروسز دے کر بڑے بڑے بزنسز سے زیادہ انکم حاصل کر رہے ہیں۔۔۔
واٹس اپ کمپنی کی مثال سامنے ہے اسی طرح امازون، ای بے، کریم، اوبر، اولا، اپ ورک، فایئور اور اس جیسی سینکڑوں مثالیں سامنے ہیں کہ نوجوانوں نے بغیر انویسٹمنٹ اور فزیکل بزنس کئے ڈیجیٹل مائنڈ سے انقلاب لایااور بڑی بڑی بزنسز کمپنیز کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔
اس جیسے بیسیوں آئیڈیاز موجود ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے۔۔۔
کچھ احباب سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر بزنس آئیڈیاز دینے کے ساتھ ساتھ ہر بندے کو بزنس کرنے کا ہی مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کامیاب ہونا ہے، زندگی بنانی ہے، زیادہ انکم کرنی ہے تو صرف بزنس کرو۔۔۔
لیکن اگر کسی کے پاس بزنس کرنے کے لئے انویسٹمنٹ ہی نہیں تو وہ کیا کرے گا۔۔۔؟
کسی بھی بزنس کے لئے انویسٹمنٹ ہونا ضروری ہے۔۔۔ بزنس کے لئے دل جگر اور ہمت ہونی چاہئے۔۔۔
ضروری نہیں کہ بزنس کامیاب ہی ہوگا نقصان بھی ہوسکتا ہے اور بزنس وہی کرتا ہے جس میں نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ ہو۔۔۔
اس کے برعکس سکل سیکھ کر بزنس سے زیادہ کمایا جا سکتا ہے اور وہ بھی انویسٹمنٹ کئے بغیر۔۔۔لاکھوں نوجوانوں نے بغیر انویسٹمنٹ کے بزنس سے کئی گنا زیادہ کمایا۔۔۔موجودہ دور میں بیسیوں واقعات ہیں نوجوانوں نے بغیر انویسٹمنٹ کے اتنا کمایا ہے کہ سوچ ہے ہماری۔۔۔آن لائن سروسز کے ذریعے بغیر انویسٹمنٹ کے بزنس سے زیادہ کمایا جا سکتا ہے گارنٹی کے ساتھ۔۔۔
فری لانسنگ، ایفیلیٹ مارکیٹنگ، ای کامرس، اور ڈراپ شپنگ جیسے آئیڈیاز پر کام کر کے فزیکل بزنس سے کئی گنا زیادہ انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔
ایک بندے میں اگر ڈیجیٹل فیلڈمیں کام کرنے کی صلاحیت ہے موجودہ ٹرینڈ کے مطابق وہ بہتر انداز میں کام کر سکتا ہے، ڈیجیٹل مائنڈ کا بندہ ہے، پڑھا لکھا باصلاحیت ہے تو ایسے بندے کو فزیکل بزنس کا مشورہ دینا درست فیصلہ نہیں ہوسکتا۔۔۔
لہذا ہر کسی کو بزنس کا مشورہ دینا اور بزنس پر ہی اصرار کرنا فضول ہے

Leave a Comment