اپنے بچوں کو ہنر ضرور سکھائیں

دنیا کا سب سے لذیذ میٹھا اورمنفرد میوہ بچوں کی محبت ہے۔۔۔دنیا کا ہر انسان اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔۔۔ بچوں کا لمس ایسا لازوال اور خوشگوار احساس ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔۔۔ بچوں کی قربت ایسا سرمایہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔۔۔
انسان دنیا کی بڑی سے بڑی تکلیف اور آزمائش بخوشی برداشت کر جاتا ہے۔۔۔ کڑے سے کڑے امتحان میں سرخرو ہوجاتا ہے۔۔۔ ہر طرح کی پریشانیوں اور مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کر لیتا ہے۔۔۔
مگر اپنی اولاد کی چھوٹی سی تکلیف بھی برداشت نہیں ہوتی۔۔۔ بچوں کی چھوٹی سی بیماری اور پریشانی انسان کو تہہ و بالا کر دیتی ہے۔۔۔بچوں کی کسی پریشانی اور آزمائش میں انسان دنیا جہاں کا ہوش کھو دیتا ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہر انسان کی اوّلین ترجیح ہوتی ہے۔۔۔ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کی اولاد اچھا کھائے پیئے ان کو طلب و چاہت کی ہر چیز میسر ہو۔۔۔ انسان اپنی اولاد کے لئے دن رات محنت مزدوری مشقت کرتا ہے ڈبل ڈبل ڈیوٹیاں سرانجام دے کر بچوں کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے تاکہ بچے خوشحال رہیں۔۔۔ خود انسان اپنے لئے کچھ نہیں سوچتا اپنی جان کی فکر و پرواہ کئے بغیر جتا رہتا ہے ک اس کی اولین ترجیح اور یہی کل کائنات ہوتی ہے یہی ہوتی ہے بچوں کو خوش و خرم دیکھ کر ہی محنت کا معاوضہ حاصل ہوجاتا ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
جیسے اپنی اولاد کی اچھی تعلیم و ترتیب ضروری ہے اسی طرح ان کے بہتر مستقبل کی پلاننگ بھی ضروری ہے۔۔۔ بچوں کو حالات کے مطابق ڈھالنا ان کے آنے والے کل کی فکر کرنا بھی ضروری ہے۔۔۔ موجودہ اور آئندہ آنے والے وقت کی بھرپور پلاننگ اور پروگرام بنانا بھی ضروری ہے۔۔۔ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے جامع لائحہ عمل ترتیب دینا ضروری ہے۔۔۔ ان کی معاونت اور مدد کے لئے ہمہ وقت اپنی طاقت و صلاحیت سے حکمت عملی بنانا نہایت ضروری ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
موجودہ اور آنے والا دور مکمل ٹیکنالوجی کا ہے۔۔۔ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ہورہی ہے۔۔۔ انسان کا اوڑنا بچھونا ٹیکنالوجی بنتا جا رہا ہے۔۔۔ پوری دنیا انسان کے ایک ٹچ اور کلک کی دوری پر ہے۔۔۔ ہر خواہش اور ضرورت انسان کی دہلیز پر میسر ہے۔۔۔ ٹیکنالوجی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔۔۔ اور دنیا بہت تیزی سے ترقی و ٹیکنالوجی کے راستے پر کامزن ہے۔۔۔ اور آنے والے وقت میں ٹیکنالوجی حیرت انگیز کارنامے انکام دینے والی ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
ہنرمند انسان زندگی میں کبھی پریشان اور مایوس نہیں ہوتا۔۔۔ ہنر انسان کو پالتا ہے ۔۔۔ ہنر انسان کو عروج کی بلندیوں پر پہنچاتا ہے۔۔۔ ہنر ہر حال میں انسان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔۔۔ ہنر انسان کو کبھی بھوکا نہیں رہنے دیتا۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
اپنے بچوں کو کوئی ایک ہنر وسکل ضرور سکھائیں۔۔۔ موجودہ اور آنے والے دور کے مطابق ان کو ڈیجیٹل فیلڈ سےمتعارف کروا ئیں۔۔۔ بچوں کو ان کے ذہن اور صلاحیت کے مطابق اور ان کے شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان کی پسند کی کوئی سکل سکھائیں۔۔۔ بچوں کا ذہن چونکہ تروتازہ اور زیادہ زرخیز ہوتا ہے لہذاان کے لئے ڈیجیٹل فیلڈ کو سمجھنا اور سکل سیکھنا بہ نسبت بڑوں کے زیادہ آسان ہوتا ہے۔۔۔ اس لئے اپنے بچوں کو کوئی ایک سکل ضرور سکھائیں۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
بچوں کو محنت کی عظمت سے روشناس کرائیں۔۔۔ اپنی اولاد کو اپنے ہاتھوں سے محنت کاعادی بنائیں۔۔۔ بچوں کوکامیاب لوگوں کے واقعات سنائیں۔۔۔ اپنی اولاد کے لئے والدین سے بڑھ کر کوئی استاد اور معاون نہیں ہوتا۔۔۔ بچوں کے لئے ان کے والدین آئیڈیل ہوتے ہیں۔۔۔ بچوں کے لئے والدین کی موٹیویشن غذا کی مانند ہوتی ہے۔۔۔ بچے والدین کی بات اچھے سے سمجھتے ہیں اور ان کی ہدایات پر جلدی عمل پیرا ہوتا ہیں۔۔۔آپ کی اچھی اور تابعداراولاد آپ کے بہترین مستقبل کی ضامن ہے۔۔۔ آپ کے بچے آپ کا سہارا اورقوت ہیں۔۔۔ آپ کی والاد آپ کے لئے ذخیرہ ہے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
آپ کی آج کی پلاننگ آپ کے بچوں کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔۔۔ آج کا اچھا فیصلہ کل کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔آپ کے بچوں کے لئے آپ ہی سایہ اور سائبان ہیں۔۔۔ اور آپ ہی اچھا فیصلہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔۔۔

1 thought on “اپنے بچوں کو ہنر ضرور سکھائیں”

Leave a Comment